فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ‘ سائرہ نسیم

حکومت انڈسٹری پر توجہ دے تو پرائیویٹ سیکٹر سے بڑی تعداد میں سرمایہ کار راغب ہونگے

جمعرات 26 نومبر 2020 11:59

فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ‘ سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گلوکار بھی شدید متاثر ہوئے ، ہر سال فلم انڈسٹری کی ترقی کا واویلا کیاجاتا ہے لیکن کوئی بھی فلم انڈسٹری کی سر پرستی کرنے کیلئے تیار نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ یہاں کسی دور میںبھی حکومت نے فلم انڈسٹری کی سرپرستی نہیں کی گی بلکہ پرائیویٹ سرمایہ کاروں نے انڈسٹری کو سہارا دیا ۔ جب حکومت انڈسٹری پر توجہ دے گی توبہت بڑی تعداد میں سرمایہ کار اس جانب راغب ہوں گے کیونکہ انہیں اپنے سرمائے کے ڈوبنے کا خدشہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوبزسے جڑے ہوئے دیگر لوگوں کی طرح میںبھی فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے دعا گو رہتی ہوں۔

وقت اشاعت : 26/11/2020 - 11:59:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :