سوشل میڈیا پر ایک بارپھر نامور گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی

اپنے پرستاروں کی دعائوں سے بالکل خیریت سے ہوں‘ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کی تردید

جمعرات 26 نومبر 2020 14:54

سوشل میڈیا پر ایک بارپھر نامور گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) سوشل میڈیا پر ایک بارپھر نامور گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے انتقال کی جھوٹی خبر پھیل گئی جبکہ عطا اللہ عیسی خیلوی نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پرستاروں کی دعائوں سے بالکل خیریت سے ہوں۔

(جاری ہے)

عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہاکہ جھوٹی خبر کے بعد دنیا بھر سے فون آ رہے ہیں، مجھے اندازہ ہے کہ لوگ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں ۔اس سے پہلے بھی میرے انتقال کی خبر پھیلائی گئی تھی، میرے بچے اور فیملی بھی اس خبر پر بے حد پریشان ہیں، میری درخواست ہے اس طرح کی خبریں بنا تصدیق نہ دی جائیں۔

وقت اشاعت : 26/11/2020 - 14:54:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :