اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ،مہندی کی تقریب کا انعقاد دھوم دھام سے کیا گیا

جمعرات 26 نومبر 2020 15:54

اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ،مہندی کی تقریب کا انعقاد دھوم دھام سے کیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے، گزشتہ شب اداکارہ کی مہندی کی تقریب کا انعقاد دھوم دھام سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

رباب ہاشم نے اپنی مہندی پر مہندی رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ دولہے نے قمیص شلوار پر واسکٹ پہنی۔رباب ہاشم اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی دلکش تصویریں شیئر کررہی ہیں جس پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے ہونیوالے شوہر شعیب شمشاد کے ساتھ موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 26/11/2020 - 15:54:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :