مصر ی فلمی انڈسٹری وشوبز شخصیات کی فنکار محمد رمضان کے اسرائیلیوں کیساتھ تعلقات استوار کرنے کی مذمت ،حماس کا خیر مقدم

مصری فنکاروں کا اجتماعی رد عمل فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق کی حمایت ،غاصب ریاست کے جرائم کی مذمت کا برملا اظہار ہیم، بیان

جمعرات 26 نومبر 2020 19:36

قاہرہ/ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) مصر کی فلمی انڈسٹری وشوبز شخصیات نے فنکار محمد رمضان کے اسرائیلیوں کیساتھ گروپ فوٹو اور صہیونی ریاست کیساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے جبکہ حماس نے محمد رمضان کا بائیکاٹ کرنے کا خیر مقدم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں حماس کے شوبز سے متعلق شعبے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مصری فن کار یونین کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے صہیونیوں کے ساتھ سیلفی بنانے اور اس کی تشہیر پر فن کار محمد رمضان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مصری فنکاروں کی طرف سے جاری رد عمل میں محمد رمضان کے اقدام کو اس کا ذاتی اور انفرادی فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے اس اقدام کا مصری فن کے کوئی تعلق نہیں۔حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت مصری فن کاروں کے ردعمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مصری فن کاروں کا اجتماعی رد عمل فلسطینی قوم کے چھینے گئے حقوق کی حمایت اور غاصب ریاست کے جرائم کی مذمت کا برملا اظہار ہے۔
وقت اشاعت : 26/11/2020 - 19:36:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :