صباقمر کیلئے بھارت سے نیک خواہشات کا اظہار،خوبصورت پیغام اور گلدستہ وصول

دل سے چاہنے والوں کی صرف دعا لگے گی، نظر نہیں یہ میراآپ سے وعدہ ہے،پیغام

جمعہ 27 نومبر 2020 11:18

صباقمر کیلئے بھارت سے نیک خواہشات کا اظہار،خوبصورت پیغام اور گلدستہ وصول
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے بھارت سے خصوصاً اٴْن کی طبیعت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک خوبصورت پیغام اور گلدستہ وصول کیا ہے۔بھارت سے بھیجے گئے پیغام کے آغاز میں بابا بھلے شاہ کے کلام کی شہرہ آفاق سطریں تحریر ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ صبا قمر کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور انہیں ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔اداکارہ کا اپنی طبیعت کے حوالے سے کہنا تھا کہ کسی نے گندی والی نظر لگا دی ہے۔اپنی پسندیدہ اداکارہ کے اس جملے پر بھارت سے بھیجے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ دل سے چاہنے والوں کی صرف دعا لگے گی، نظر نہیں یہ میراآپ سے وعدہ ہے۔صبا قمر کی بھارت مداح دیوالیہ نے یہ بھی کہا کہ صبا آپ کا میرے دل میں ایک الگ مقام ہے، آپ میری دعاؤں میں ہمیشہ رہتی ہیں۔یاد رہے کہ صبا قمر نے بھارت میں عرفان خان کے ساتھ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں کام کیا تھا جسے بے پناہ پزیرائی ملی تھی۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:18:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :