علی ظفر کا سندھی گیت ’ الّے ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا

جمعہ 27 نومبر 2020 11:28

علی ظفر کا سندھی گیت ’ الّے ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر کا سندھی گیت ’ الّے ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچی گیت ’لیلا اولیلا‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد علی ظفر نے 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اس بار سندھی زبان میں گایا ہوا ’الے‘ گیت ریلیز کیاہے جس میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

علی ظفر کی جانب سے یوٹیوب پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ میں یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں اور میرا یہ گیت اجرک بنانے والے اٴْن ہنر مندوں کا قرض بے باک کرنے کے لئے بھی ہے جنہوں نے سندھی تہذیب کو پوری دنیا میں روشناس کرایا۔ریلیز کردہ سندھی گیت میں فاطمہ کے ساتھ عابد بروہی نے بھی گلوکاری کے فن دکھائیں ہیں۔ ’’الے‘‘ گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض دو گھنٹے میں 26 ہزار سے زائد بار دیکھاگیا۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:28:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :