محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں ، سمجھ نہیں آتی لوگ نفرت کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں‘ ریشم

فنون لطیفہ کو فروغ دیا جائے ، لوگوں کی تفریح کے لئے میلے اور نمائشوں کا اہتمام کیا جائے ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2020 11:28

محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں ، سمجھ نہیں آتی لوگ نفرت کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں‘ ریشم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ محبتیں بانٹنے والے ہمیشہ لوگوں کے زندہ رہتے ہیں ، مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی کہ لوگ نفرت کیلئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں، ہمارے معاشرے میں صبر و تحمل نا پید ہوتا جارہا ہے جو خطرناک رجحان ہے اور اس کے تدارک کے لئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا نا گزیر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں سماجی اور معاشی مسائل کے باعث لوگ شدید ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں لیکن کسی سے نفرت کرنے اور جھگڑنے سے مسائل کا حل نہیںنکلتا بلکہ انسان کو مشکل حالات کا دلیری سے مقابلہ کرنا چاہیے ۔آج کے دور میں انسان مشین بن گیا ہے اور اس کے پاس اپنے ہی لئے وقت نہیں ، سوشل سر گرمیاں نہ ہونے سے بھی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے تو بڑے آج کل کے بچوں کے رویے بھی تبدیل ہو رہے ہیں اس لئے والدین اس کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسل تحمل مزاج ہو اور یہ کامیابی کی بڑی ضمانت ہے ۔ایسے مسائل کے حل کے لئے فنون لطیفہ کو فروغ دیا جائے ، میلے اور نمائشیں لگنی چاہئیں تاکہ لوگ ایسی تفریح میں شریک ہو کر لطف اندوز ہوں ۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:28:25

Rlated Stars :