سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘میرے کیرئیر کا سنگ میل ثابت ہوا ‘ محمود اسلم

اس پراجیکٹ کے چاروں کرداروںکوبے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی ‘ انٹر ویو

جمعہ 27 نومبر 2020 11:37

سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘میرے کیرئیر کا سنگ میل ثابت ہوا ‘ محمود اسلم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء)سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ سیٹ کام ’’بلبلے ‘‘میرے کیرئیر کا سنگ میل ثابت ہوا ہے ، میں نے بے شمار کردار نبھائے ہیں لیکن ’’ بلبلے ‘‘ میں محمود کا کردار بچے بچے کی زبان پر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہاکہ جب یہ سیٹ کام شروع ہواتوا س وقت میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ اتنی مقبولیت حاصل کرے گا ۔

اس میں کام کرنے والے چاروں کردار بھی سپر ہٹ ہوئے اور وہ بھی اپنے دیگر کرداروں کی نسبت ’’بلبلے ‘‘کے کردار کی وجہ سے منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ یہ پراجیکٹ نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں میں بھی یکساں مقبولیت ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں محمود اسلم نے بتایا کہ عنقریب میری دو ڈرامہ سیریلز آن ائیر ہونے والی ہیں جس میں میرے کردار دیکھنے والوں کو ضرور پسند آئیں گے۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:37:02

Rlated Stars :