استاد شفقت علی اور راحت فتح علی جیسے گلوکاروں کیساتھ گانا اعزاز کی بات ہے ‘ کومل رضوی

مستقبل میں بھی ایسے بڑے لوگوں کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش ہے ‘ انٹر ویو میں گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2020 11:37

استاد شفقت علی اور راحت فتح علی جیسے گلوکاروں کیساتھ گانا اعزاز کی بات ہے ‘ کومل رضوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) گلوکارہ اداکارہ و کومل رضوی نے کہا ہے کہ استاد شفقت علی خان اور استاد راحت فتح علی خان جیسے گلوکاروں کے ساتھ گانا بڑے اعزاز کی بات ہے اور میری خوش قسمتی ہے کہ میں ان کے ساتھ پرفارم کر چکی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جتنے استاد شفقت علی خان جتنے اچھے گلوکار ہیں اس سے زیادہ ہمدرد انسان ہیں ، وہ بڑی پائیدار بات کرتے ہیں جو لوگوںکے دلوں پر اثر رکھتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ دونوں گلوکارپاکستان کی پہچان ہیں اور پوری دنیا میں انہیں عزت و مقام حاصل ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں نے دونوں کے ساتھ پرفارم کیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے بڑے لوگوں کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش ہے ۔

وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:37:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :