کرئیر کے آغاز پر ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ لوں گی اس کی ہرگز توقع نہیں تھی ‘ثنا جاوید

غافل ہونے کی بجائے موجودہ مقام میں مزید بہتری لانے کاعزم کررکھاہے ‘ خصوصی گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2020 11:37

کرئیر کے آغاز پر ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ لوں گی اس کی ہرگز توقع نہیں تھی ‘ثنا جاوید
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ کرئیر کے آغاز پر ہی اتنی کامیابیاں سمیٹ لوں گی اس کی ہرگز توقع نہیں تھی ،لگن اور مستقل مزاجی سے کام کرتی ہوںاوریہی میری کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں ملنے والے کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائوں اوروہ اس وقت تک میرے پرستاروں کے ذہنوں پرنقش رہے جب تک میرا کوئی نیا پراجیکٹ آن ائیر نہ ہو جائے ۔

ثنا جاوید نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ شوبز میں بعض لوگوں کو جو کامیابی کئی سال گزارنے کے بعد ملتی ہے وہ مجھے اپنے کرئیر کے آغاز پر ہی مل گئی ہے اور میںاس کے بعد غافل ہونے کی بجائے مزید محنت سے کام کر رہی ہوں اور اپنے موجودہ مقام کو نہ صرف برقرار رکھوںگی بلکہ اس میں مزید بہتری بھی لانے کا عزم کر رکھاہے۔
وقت اشاعت : 27/11/2020 - 11:37:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :