ڈرامہ سیریل ہمسفر کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ہمیشہ خاص رہے گا، ماہرہ خان

جمعہ 27 نومبر 2020 12:45

ڈرامہ سیریل ہمسفر کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ہمیشہ خاص رہے گا، ماہرہ خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2020ء) معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ان کی زندگی کا پہلا ایوارڈ تھا۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ  کو  دیے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کے  لیے مجھے  لکس سٹائل ایوارڈ میں بہترین ٹی وی اداکارہ کا ایوارڈ ملا تھا اور یہ میری زندگی کا سب سے پہلا ایوارڈ تھا  اور وہ بھی ایسے ڈرامے کے لیے جس نے میری ایک شناخت بنائی  اسکے بعد میں نے بہت سے ایوارڈ حاصل کیے لیکن  یہ ایوارڈ میری زندگی میں ہمیشہ بہت خاص رہے گا۔

وقت اشاعت : 27/11/2020 - 12:45:42

Rlated Stars :