جتنا مرضی منجھا ہوا اداکار ہو اسکرپٹ کے بغیر اپنے کردار میں جان نہیں ڈال سکتا ‘ قوی خان

آج ہر چیز کمرشل ہو چکی ہے لیکن ہمیں اسکے ساتھ اپنے اردگرد کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا ہوگا

ہفتہ 28 نومبر 2020 12:04

جتنا مرضی منجھا ہوا اداکار ہو اسکرپٹ کے بغیر اپنے کردار میں جان نہیں ڈال سکتا ‘ قوی خان
ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے اسکرپٹ کے بغیر اداکار اپنے کردار میں جان نہیں ڈال سکتا ،آج ہر چیز کمرشل ہو چکی ہے لیکن ہمیں اس کے ساتھ اپنے اردگرد کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا سیکھا ہے اس کے مطابق تو جاندار اسکرپٹ ہی کسی پراجیکٹ کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے ۔ اگر اسکرپٹ میں کچھ نہیں ہوگا تو جتنا مرضی نامور اور منجھا ہوا اداکار ہو وہ اپنے کردار میں جان نہیںڈال سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بھی یہی صورتحال ہے کہ ہم اسکرپٹ پر توجہ نہیں دے رہے ۔ ہمارے معاشرے میں سلگتے ہوئے اتنے مسائل ہیںجنہیں اسکرپٹ کا موضوع بنایا جا سکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 28/11/2020 - 12:04:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :