انڈسٹری کی بحالی کیلئے نوجوانوں کے ساتھ لچنڈ فنکاروں کو آگے لانا ہو گا،باؤ اصغر علی

فلم اردو ،پنجابی یا سرائیکی ہوزبان کے حساب سے فلم میں کلچر دیکھانا بہت ضروری ہے،گفتگو

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 11:25

انڈسٹری کی بحالی کیلئے نوجوانوں کے ساتھ لچنڈ فنکاروں کو آگے لانا ہو گا،باؤ اصغر علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء) فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ لچنڈ فنکاروں کو آگے لانا ہو گا،لچنڈ فنکار انڈسٹری کا قیمتی اثاثہ ہیں لچنڈ فنکاروں کے بغیر شوبز انڈسٹری ادھوری ہے ان خیالات کا اظہار معروف پروڈیوسر ،رائٹر و باؤ پروڈکشن کے روح رواں باؤ اصغر علی نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جو ٹیلنٹ ہے کسی اور ملک میں نہیں موجودہ وقت میں اگر نیو ٹیلنٹ کو سینئر فنکاروں کی رہنمائی مل جائے تو ہماری شوبز انڈسٹری کی معیشت میں کسی حد تک اضافہ ہو سکتا ہے ،باؤ اصغر علی نے مزید کہا کہ فلم اردو ،پنجابی یا سرائیکی ہوزبان کے حساب سے فلم میں کلچر دیکھانا بہت ضروری ہے ،اپنی فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی کلچر کی عکاسی کرنی چاہیے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ۔

وقت اشاعت : 30/11/2020 - 11:25:26

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :