باری 2 ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

’’اونچیاں دیواراں‘‘ باری 2 ریلیز ہوتے ساتھ ہی اتنا مقبول ہوا کہ یوٹیوب پاکستان پر یہ گانا نمبر ون ٹرینڈ پر آگیا

پیر 30 نومبر 2020 13:15

باری 2 ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا پنجابی رومانوی گانا 'باری 2' ریلیز ہوتے ساتھ ہی یوٹیوب کے ٹرینڈنگ پینل پر نمبر ون پر آگیا۔چند روز قبل بلال سعید اور مومنہ مستحسن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جلد باری گانے کا ریمیک ریلیز کریں گے جس کے بعد مداحوں کو اس گانے کا بے صبری سے انتظار تھا۔

اب گلوکار بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا گانا’’اونچیاں دیواراں‘‘ باری 2 ریلیز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

’’اونچیاں دیواراں‘‘ باری 2 ریلیز ہوتے ساتھ ہی اتنا مقبول ہوا کہ یوٹیوب پاکستان پر یہ گانا نمبر ون ٹرینڈ پر آگیا۔باری 2 میں ٹوٹے دل سے محبت کو دوسرا موقع دینے والی لڑکی کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے ’’اونچیاں دیواراں‘‘ کو یوٹیوب پر چند ہی گھنٹوں میں 17 لاکھ سے زائد صارفین کی جانب سے دیکھا گیا ہے۔گلوکار مومنہ مستحسن اور بلال سعید کے گانے کو نا صرف پاکستان بلکہ سرحد پار لوگوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

وقت اشاعت : 30/11/2020 - 13:15:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :