بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کیساتھ آیت الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

منگل 1 دسمبر 2020 17:27

بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کیساتھ آیت الکرسی پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی شوہر کے ہمراہ آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے بے حد پسند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی ان کے شوہر مفتی انس کے ساتھ آیت الکرسی پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،ثنا خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں دونوں شادی کے جوڑے میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے آیت الکرسی پڑھ رہے ہیں اور آخر میں دونوں نے ایک دوسرے پر آیت الکرسی کا ورد کرکے دم بھی کیا۔

ثنا خان نے آیت الکرسی کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سورہ آپ کو بری نظر سے بچاتی ہے آپ کو ہر نماز کے بعد اور گھر سے باہر جاتے ہوئے آیت الکرسی کا ورد کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب بھی آپ کے شوہر کام کے لیے باہر جائیں تو باہر جانے سے قبل ہمیشہ ان پر آیت الکرسی پڑھ کر اس کا دم ضرور کریں۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 2.6 ملین یعنی 26 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2020 - 17:27:27

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :