بشریٰ انصاری کی عوام سے چینی کے بائیکاٹ کی اپیل

منگل 1 دسمبر 2020 19:21

بشریٰ انصاری کی عوام سے چینی کے بائیکاٹ کی اپیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ بشریٰ انصاری شوگر مافیا کے خلاف میدان میں آگئیں اور انہوں ںے عوام کو چینی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے گڑ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ بشریٰ انصاری نے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آرہا ہے جب کہ تصویر پر یہ بھی عنوان موجود ہے کہ ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے۔

(جاری ہے)

شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی لکھا ہے کہ صرف تین مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔ ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اقوام کو کوئی اور نہیں بدلتا بلکہ اقوام خود اپنے آپ کو بدلتی ہیں اس لیے آپ سب اس مہم کا حصہ بنیں۔بشریٰ انصاری نے تصویر کے عنوان میں لوگوں کو احساس دلاتے ہوئے لکھا کہ چینی کے بجائے گڑ کا استعمال تو ہم کر ہی سکتے ہیں، اب میں چائے میں چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کروں گی۔
وقت اشاعت : 01/12/2020 - 19:21:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :