شادی کیلئے ہمسفر کے انتخا ب کیلئے لوگ اپنی ذاتی رائے دینے سے اجتناب کریں : مہوش حیات

منگل 1 دسمبر 2020 19:31

شادی کیلئے ہمسفر کے انتخا ب کیلئے لوگ اپنی ذاتی رائے دینے سے اجتناب کریں : مہوش حیات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2020ء) اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ شادی کے لئے ہمسفر کے انتخا ب کے لئے لوگ اپنی ذاتی رائے دینے سے اجتناب کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا لوگ اپنے طور پر مختلف شخصیات کے ساتھ ان کے جوڑی مت بنائیں ، یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور جب وہ شادی کریں گی اور اپنے لئے جس کا بھی انتخاب کریں گی تو سب کو آگاہ کردیں گی لیکن دنیا میں اس وقت ان کی شادی کے علاوہ بہت سے غم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج سے دو سال قبل دیئے گئے انٹرویو کو افواہ مت بنایا جائے ۔مہوش حیات نئی فلم "لندن نہیں جائوں گا" میں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ نظر آئیں گی۔

وقت اشاعت : 01/12/2020 - 19:31:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :