لاک ڈائون کے دوران والدہ کی طرح کے کھانے بنانے کی کوشش لیکن ان کی طرح کا ذائقہ نہیں آیا، سلمان خان

ہمیشہ گھر کے پکے کھانوں کو ترجیح دیتاہوں، ،شوٹنگ پر ہوں تب بھی گھر کا کھانا ہی کھاتاہوں ، میڈیا سے گفتگو

منگل 1 دسمبر 2020 21:50

لاک ڈائون کے دوران والدہ کی طرح کے کھانے بنانے کی کوشش لیکن ان کی طرح کا ذائقہ نہیں آیا، سلمان خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ لاک ڈائون کے دوران اپنی والدہ کے طریقہ کار (ریسیپی) کے مطابق کھانے تیار کرتے رہے ہیں لیکن پھر بھی ان کے ہاتھوں وہ ذائقہ نہیں ہوتا جوکہ ان کی والدہ کے تیار کردہ کھانوں میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سکاٹش نژاد بھارتی خاتون دینی پانڈے کی نئی تصنیف ’دی سیکرٹ ٹو ٹرو ہیلتھ اینڈ ہیپی نیس ان 13ویز‘ ( اچھی صحت اور خوش رہنے کے 13 طریقی) کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ مجھے اپنی والدہ کے ہاتھوں کے تیار کیے گئے کھانے بہت زیادہ پسند ہیں، اور وہ ہمیشہ گھر کے پکے ہوئے کھانوں کو ترجیح دیتاہوں، یہاں تک کہ جب شوٹنگ پر ہوتاہوں تب بھی گھر سے بنا ہوا کھانا ہی کھاتاہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میرے منہ کو یہ ذائقہ بچپن سے لگا ہوا ہے اور اب یہ تبدیل نہیں ہوسکتا، انھوں نے کہا کہ کئی بار لاک ڈائون کے دوران خود کھانے پکانے کی کوشش کی، اور انڈے بھرجی، دال، روٹی اور چند دیگر کھانے تیار کیے اور یہ سب والدہ کے کھانے بنانے کے طریقے کے مطابق بنائے لیکن پھر بھی ان میں وہ ذائقہ نہیں آیا جو کہ والدہ کے تیار کردہ کھانوں میں ہوتا ہے۔
وقت اشاعت : 01/12/2020 - 21:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :