ہمیں سنیئر اداکارو ں کو ان کی زندگی میں لیجنڈ محسوس کروانا چاہیے،فرحان سعید

بدھ 2 دسمبر 2020 11:42

ہمیں سنیئر اداکارو ں کو ان کی زندگی میں لیجنڈ محسوس کروانا چاہیے،فرحان سعید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :اداکار فرحان سعید نے کہا کہ ہمیں سنیئر اداکارو ں کو ان کی زندگی میں لیجنڈ محسوس کروانا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہماری انڈسٹری میں سینئر اداکاروں کے مرنے کے بعد انہیں لیجنڈ قرار دیدیا جاتا ہے اور وہ اس نظریے کی نفی کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری انڈسٹری اداکاروں کو جو ایوارڈ اور مقام مرنے کے بعد دیتی ہے وہ ان کی زندگی میں انہیں دینا چاہیے تاکہ انہیں اپنی کی گئی محنت کا پھل اسی دنیا میں ملے۔

انہوں نے کہا اداکار قوی خان ، عمرشریف، بشری انصاری اور کئی دیگر اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اس انڈسٹری کو فروغ دینے کے لئے ساری زندگی دی ہے ۔ فرحان سعید ڈرامہ سیریل "پریم گلی" میں اداکارہ سوہائے علی آبڑو کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 11:42:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :