انٹرنیشل ایوارڈ ملنے پر سجل علی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

بدھ 2 دسمبر 2020 11:51

انٹرنیشل ایوارڈ ملنے پر سجل علی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2020ء) :معروف اداکار ہ سجل علی کو عرب فیسٹیول میں انٹرنیشل ایوارڈ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات ملنے شروع ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹویٹر صارف سیدہ ایمن نے سجل علی کی ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مبارکباد کی ٹویٹ کی ہے ان کا کہنا ہے کہ آپ صحیح معنوں میں یہ ایوارڈ کی مستحق ہیں آپ ایک انمول ہیرا ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

زنیرہ خان نامی صارف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایوارڈ ملنے پر اپنی تقریر کا آغاز اسلام علیکم سے کرنے پر ہمیں آپ پر فخر ہے۔طاہرامین نامی صارف کا کہنا ہے کہ انھوں نے حیرت انگیز طور پر آج تک سجل علی کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا مگر وہ سجل علی کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 11:51:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :