اداکارہ زارا نور عباس نے سردیوں میں بیکنگ کرنا شروع کر دی

موسم سرما کا آغاز ہے ، کچن میں موجود ہاٹ چاکیلیٹ اور ایپل پائیز بنا رہی ہوں ، تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر

بدھ 2 دسمبر 2020 13:27

اداکارہ زارا نور عباس نے سردیوں میں بیکنگ کرنا شروع کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) پاکستان کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے سردیوں میں بیکنگ کرنا شروع کر دی ۔حال ہی میں زارا کی جانب سے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ کچن میں کھڑی ایپرن پہنے ہوئے مکمل شیف نظر آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

زارا نور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اپنے مداحوں کو بتانا ہے کہ ’وہ فٴْل ٹائم ایکٹر ہیں اور چھٹی والے دن شیف بن جاتی ہیں۔

انہوں نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ موسم سرما کا آغاز ہے اور کچن میں موجود ہاٹ چاکیلیٹ اور ایپل پائیز بنا رہی ہیں۔ زارا نور عباس کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آچکے ہیں، زارا کے مداحوں کا کمنٹ باکس میں کہنا ہے کہ انہیں زارا نور کو شیف کے روپ میں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
وقت اشاعت : 02/12/2020 - 13:27:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :