سنی دیول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

بدھ 2 دسمبر 2020 13:27

سنی دیول بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2020ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس سے متعلق کہا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ہے تاہم میری طبیعت ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

اداکارنے کہا ان تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ جو مجھ سے گزشتہ دنوں ملے کہ وہ براہ کرم خود کو قرنطینہ کرلیں یا اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

وقت اشاعت : 02/12/2020 - 13:27:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :