شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے‘صائمہ خان

مجھے شوبز کے میدان میں جس طرح عزت اور مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش بھی نہیں

جمعرات 3 دسمبر 2020 11:58

شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے‘صائمہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) اسٹیج کی معروف اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ شہرت کی بلندیوں کا سفر مسلسل محنت سے ہی طے کیا جا سکتا ہے ،مجھے شوبز کے میدان میں جس طرح عزت اور مقام ملا اب اس سے زیادہ کی خواہش بھی نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں جب اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو میرے خواب میں بھی نہیں تھا کہ شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچوں گی جو کسی بھی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے اور خدا کا شکر ہے کہ میری کامیابیوں کا سفر جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری نئی آنے والی اداکارائوں کو صرف ایک ہی نصیحت ہے کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں تو ایک دن کامیابی خود ان کے دروازے پر دستک دے گی ۔

وقت اشاعت : 03/12/2020 - 11:58:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :