فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے مضرصحت کریم لگانے پر حدیقہ کیانی کے خلاف دعویٰ دائرکردیا

حدیقہ کیانی کے خلاف خاتون نے 2 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 4 دسمبر 2020 14:02

فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے مضرصحت کریم لگانے پر حدیقہ کیانی کے خلاف دعویٰ دائرکردیا
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2020ء) : فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے پاکستان کی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف دو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی ایک خاتون نے مضرصحت کریم لگانے پر گلوکارہ حدیقہ کیانی کے خلاف دعویٰ دائر کیا۔ خاتون نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کے سیلون سے بال اسٹریٹ کروائے لیکن بالوں پر استعمال کی جانے والی کریم مضرصحت نکلی۔

فیصل آباد کی رہائشی متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میں نے حدیقہ کیانی سیلون سے بال سٹریٹ کروائے تھے لیکن جو کریمیں استعمال کی گئیں وہ انسانی جسم کے لئے مضر صحت تھیں۔ خاتون نے مزید کہا کہ مضرکریموں کے استعمال سے میرے بال گرگئے اور میری شخصیت مسخ ہوئی۔
 متاثرہ خاتون کی درخواست پر سول جج ذوالفقار نے گلوکارہ حدیقہ کیانی،سیلون کے فرنچائز اونر، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو عدالت میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں حدیقہ کیانی سیلون کے فرنچائز اونر سے رابطہ کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر عدالت میں جواب جمع کروائیں گے۔ البتہ حدیقہ کیانی نے خود اس معاملے پر تاحال کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا۔ سوشل میڈیا پر خاتون کی جانب سے کیا جانے والا دعویٰ وائرل ہوا تو صارفین نے بھی خاتون کا ساتھ دیا۔ خیال رہے کہ عام طور پر خواتین اپنے گھنگھریالے بالوں سے تنگ آ کر انہیں مستقل طور پر اسٹریٹ کروانے کے لیے مختلف سیلون اور پارلرز کا رُخ کرتی ہیں۔ خواتین میں مشہور فیشنز میں یہ ایک عام فیشن ہے لیکن بالوں کی ساخت کو متاثر کرنا یا نہ کرنا اس ٹریٹمنٹ کے لیے استعمال کی جانے والے کریموں پر منحصر ہوتی ہے۔
وقت اشاعت : 04/12/2020 - 14:02:52

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :