ماضی کا مقبول پاکستانی ڈراما 'دیارِ دل' زی فائیو پر ریلیز کردیا گیا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 11:38

ماضی کا مقبول پاکستانی ڈراما 'دیارِ دل' زی فائیو پر ریلیز کردیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ 'زی فائیو' کی سبسکرپشن پر ماضی کا مقبول پاکستانی ڈراما ریلیز کردیا گیا۔سٹیٹ بینک نے 13 نومبر کو 'زی فائیو' سمیت دیگر بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ کی سبسکرپشن پر پابندی لگائی تھی جس متعلق بعد ازاں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وضاحت کی تھی کہ بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹس کی سبسکرپشن پر پابندی عدم ٹیکس ادائیگی کی بنا پر لگائی گئی۔

اگر زی فائیو پاکستان میں اپنا دفتر کھولے اور حکومت کو ٹیکس ادا کرے تو اس کی سبسکرپشن بحال کردی جائے گی۔سبسکرپشن پر پابندی کے باوجود سٹریمنگ ویب سائٹ نے 2015 میں ریلیز ہونیوالے مقبول ڈرامے 'دیارِ دل' کو ریلیز کردیا ہے۔زی فائیو کی جانب سے ٹوئٹ میں 3 دسمبر کو بتایا گیا کہ مقبول پاکستانی ڈرامے 'دیارِ دل' کی تمام اقساط اسٹریمنگ ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اداکار علی رحمٰن کو بھی مینشن کیا، جنہوں نے بعد ازاں اپنی ایک ٹوئٹ میں ڈرامے کو زی فائیو پر ریلیز کرنے کا بتایا۔'دیارِ دل' کو ابتدائی طور پر 2015 کے آغاز میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا جو سال کے اختتام تک نشر ہوتا رہا۔'دیارِ دل' کو کہانی، کاسٹ اور منظر نگاری کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا اور اسے کئی حوالوں سے منفرد ڈراما قرار دیا گیا تھا۔
وقت اشاعت : 05/12/2020 - 11:38:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :