کورونا کے باعث سنڈانس فلم فیسٹیول ورچوئل منعقد کرنے کا اعلان

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:39

کورونا کے باعث سنڈانس فلم فیسٹیول ورچوئل منعقد کرنے کا اعلان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) امریکا میں ہونے والے بڑے فلم فیسٹیولز میں سے ایک سنڈانس فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ کورونا کے باعث اس بار فیسٹیول کو ورچوئل منعقد کیا جائے گا۔سنڈانس فلم فیسٹیول کو امریکا کے بڑے فلمی میلوں میں شمار کیا جاتا ہے، عام طور پر یہ فیسٹیول ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے۔

سنڈاس فلم فیسٹیول میں دنیا بھر کی فلمیں دکھائی جاتی ہیں جبکہ فیسٹیول میں ایوارڈز دیے جانے سمیت شوبز شخصیات کے پینلز پر مشتمل پروگرامات بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔مذکورہ فلم فیسٹیول عام طور پر جنوری کے آخر اور فروری کے آغاز میں ہوتا اور اس بار بھی امکان ہے کہ فیسٹیول اپنے مقررہ وقت پر ہوگا مگر اس سال فیسٹیول ورچوئل ہوگا۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انتظامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کے باعث اس سال فیسٹیول کو ورچوئل منعقد کیا جائے گا۔

انتظامیہ نے تصدیق کی کہ اگرچہ اس سال فلم فیسٹیول کو آن لائن منعقد کیا جائے گا، تاہم امریکا کی مختلف ریاستوں میں کورونا سے تحفظ کی سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ تھیٹرز میں بھی فیسٹیول کی فلمیں دکھائے جانے کا انتظام کیا جائے گا۔رواںسال سنڈانس فلم فیسٹیول میں امریکا، برطانیہ و دیگر پورپی ممالک سمیت دنیا کے مختلف ممالک کی 70 سے زائد فلمیں دکھائی جائیں گی، فیسٹیول کا انعقاد امریکی ریاست اٹاہ میں کیا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 05/12/2020 - 16:39:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :