ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی کا سال 2014 کا دوبارہ انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا،7 دسمبر کو جواب طلب

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:26

ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی کا سال 2014 کا دوبارہ انکم ٹیکس آڈٹ شروع کر دیا،7 دسمبر کو جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ، گلوکار کا سال 2014 کا دوبارہ انکم ٹیکس آڈٹ شروع کرتے ہوئے 7 دسمبر کو جواب طلب کر لیا گیا۔ایف بی آر راحت فتح علی خاں کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامور گلوکار کو 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے ٹیکس عائد کیا جا چکا ہے۔ تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد راحت فتح علی خان کا دوبارہ آڈٹ شروع کر دیا گیا۔اس حوالے سے گلوکار راحت فتح علی خان سے 7 دسمبر تک جواب طلب کیا گیا ہے، مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں گلوکار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 05/12/2020 - 19:26:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :