مجھے ہرگز یہ اچھا نہیں لگے کوئی مجھے میرے رویے کی وجہ سے مغرور اور گھمنڈی انسان کہے‘ فیصل قریشی

پرستار ہمیں پیار کرتے ہیںاور ہمیں بھی اس کا جواب انہیں اسی انداز میں دینا چاہیے ‘ نامور اداکارکی گفتگو

پیر 7 دسمبر 2020 12:08

مجھے ہرگز یہ اچھا نہیں لگے کوئی مجھے میرے رویے کی وجہ سے مغرور اور گھمنڈی انسان کہے‘ فیصل قریشی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2020ء) نامور اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پرستار ہمیں زمین سے آسمان پر پہنچاتے ہیں اس لئے ان کی خواہشات کا بھی احترام کرنا پڑتا ہے ،مجھے ہرگز یہ اچھا نہیں لگے کہ کوئی مجھے میرے رویے کی وجہ سے مغرور اور گھمنڈی انسان کہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ بعض اوقات فیملی کے ساتھ بھی ہوتے ہیں تو پرستار گھیرلیتے ہیں لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ ان سے عزت و احترام سے پیش آئوں ۔

یہ لوگ ہمیں پیار کرتے ہیںاور ہمیں بھی اس کا جواب انہیں اسی انداز میں دینا چاہیے ۔ میں پرستاروں سے یہ ضرور التماس کروں گاکہ کسی اداکارکو عوامی مقام پر اتناتنگ نہ کریںجس سے کوئی مسائل پیدا ہوں کیونکہ رد عمل سے سوشل میڈیا پر اس اداکار کے خلاف ایک محاذ کھل جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ پرستار اثاثہ ہیں اورمیرے دل میں اپنے ہر پرستار وںبڑا عزت و احترام ہے ۔
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 12:08:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :