تعلیم سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کیلئے سرجری کی ضرورت ہے ‘ شان

منزل کے حصول کیلئے سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر انسان ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے

پیر 7 دسمبر 2020 12:08

تعلیم سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کیلئے سرجری کی ضرورت ہے ‘ شان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2020ء) لالی ووڈ سٹار شان نے کہا ہے کہ منزل کے حصول کیلئے اپنی سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر انسان ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے ،ہمارے ڈراموں میں کیا موضوعات پیش کئے جارہے ہیں یہ لکھنے والے اچھی طرح جانتے ہیں اوروہ سنجیدہ اور سلجھے ہوئے لوگوں کے ردعمل سے بھی آگاہ ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ کیا ہم نوجوان نسل کی تربیت کر رہے ہیں اگر کسی کے پاس اس کا جواب ہے تو وہ مجھے بتا دے ،فلم ، ٹی وی اور اسٹیج میڈیا کاموثر پلیٹ فارم ہے لیکن اس کااس طرح مثبت استعمال نہیں ہو رہا جس کی موجودہ حالات میں ضرورت ہے ۔

شان نے کہا کہ میں اسی لئے کہتا ہوں کہ ہمیں سب سے پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم نے جانا کس طرف ہے اورجب سمت کا تعین ہوگا تو منزل کاحصول مشکل نہیں ہوگا ۔ ہمیں تعلیم سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے بلکہ سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر معاشرے کے بیگاڑ کو درست نہیں کیا جا سکتا۔
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 12:08:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :