اسلحہ صرف ریاست کے اداروں کے پاس ہوناچاہیے ‘شبنم مجید

بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے بعدٹرائل کو جلد سے جلد مکمل کیا جانا چاہیے

پیر 7 دسمبر 2020 12:08

اسلحہ صرف ریاست کے اداروں کے پاس ہوناچاہیے ‘شبنم مجید
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2020ء) نامورگلوکارہ شبنم مجید نے کہا ہے کہ جب تک بھائی کے قاتلوں کوسزا نہیں مل جاتی چین سے نہیں بیٹھوںگی ،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا ہے اور اب میرا مطالبہ ہے کہ ٹرائل کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شبنم مجید نے کہا کہ جس خاندان کا پیارا اس طرح موت کے منہ میں جاتا ہے اس کا دکھ وہی خاندان محسوس کرتا ہے اوراسے ایک پل چین نہیں آتا۔

انہوںنے کہا کہ میرامطالبہ ہے کہ ہر شخص کواسلحہ رکھنے کی اجازت نہیںہونی چاہیے بلکہ اسلحہ رکھنے کا لائسنس جاری کرنے سے پہلے مذکورہ شخص کی مکمل چھا ن بین ہونی چاہیے،اشتعال انگیز مزاج رکھنے والے شخص کوتوکسی صورت اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ۔میرا مطالبہ ہے کہ اسلحہ صرف ریاست کے اداروںکے پاس ہوناچاہیے باقی سب رضا کارانہ طو رپراس سے دستبردارہو جائیں۔
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 12:08:00

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :