چیئرمین نعیم بخاری پی ٹی وی کیلئے پرائیویٹ پروڈکشن سے ڈرامہ لینے پر مکمل پابندی عائد کریں‘ مطالبہ

قوی خان ،نیئر اعجاز،اورنگزیب لغاری ،ذوالقرنین حیدر ،شہزاد رضا اور ان جیسے دیگرسینئرز کی رہنمائی لی جائے

پیر 7 دسمبر 2020 12:08

چیئرمین نعیم بخاری پی ٹی وی کیلئے پرائیویٹ پروڈکشن سے ڈرامہ لینے پر مکمل پابندی عائد کریں‘ مطالبہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2020ء) چیئرمین نعیم بخاری پی ٹی وی کیلئے پرائیویٹ پروڈکشن سے ڈرامہ لینے پر مکمل پابندی عائد کریں اور پی ٹی وی کے پروٖیوسرز کے ذریعے پروڈکشن شروع کرائی جائے ۔عوامی حلقوںنے اپنے مطالبے میں کہا ہے کہ پی ٹی وی ماضی میں شاہکار ڈرامے پیش کر چکاہے ،ایسا دوربھی گزرا ہے جب پی ٹی وی کے ڈرامے کے اوقات میں سڑکیں سنسان ہو جایا کرتی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر پرائیویٹ پروڈکشن سے ڈرامہ لینے پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور پہلے کی طرح پی ٹی وی کے پروڈیوسرزخود ڈرامہ تخلیق کریں ، قوی خان ،نیئر اعجاز،اورنگزیب لغاری ،ذوالقرنین حیدر ، شہزادرضا اور ان جیسے دیگر سینئرز کی رہنمائی لی جائے اور ان کے کام سے بھی استفادہ کیا جائے جبکہ بچوں کی مثبت سرگرمیوں کے لئے بھی ماضی کی طرز پر پروگرام شروع کئے جائیں ۔
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 12:08:00

Rlated Stars :

متعلقہ عنوان :