لوگ مجھے سلطان راہی کی نسبت سے عزت و احترام دیتے ہیں‘ حید رسلطان

سلطان راہی ایک ہی تھا ، انہوںنے جو بھی کردار نبھایا وہ امر ہو گیا‘انٹرویو میں گفتگو

پیر 7 دسمبر 2020 12:17

لوگ مجھے سلطان راہی کی نسبت سے عزت و احترام دیتے ہیں‘ حید رسلطان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2020ء)ناموراداکارحیدر سلطان نے کہا ہے کہ اپنے والد مرحوم کی طرح نیک نامی کماناچاہتاہوں ،ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرے والد کی عزت پر کوئی حرف آئے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ مجھے فخرہے کہ میںسلطان راہی کا بیٹا ہوں اور لوگ مجھے ان کی نسبت سے عزت و احترام بھی دیتے ہیں ۔

یہ کوشش بھی ہوتی ہے کہ خودکو اپنے والد کے کردار میں ڈھال کر دکھائوں اور ان کی طرح نیک نامی کمائوں ۔ انہوںنے کہا کہ سلطان راہی ایک ہی تھا اوران جیسا اداکارصدیوں میں پیدا ہوتا ہے ، انہوںنے جو بھی کردار نبھایا وہ امر ہو گیا حیدر سلطان نے کہا کہ والد کاسایہ گھنے درخت کی چھائوں کی مانندہوتا ہے اور جب تک زندگی ہے ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی۔
وقت اشاعت : 07/12/2020 - 12:17:00

Rlated Stars :