پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن کاتھیٹرزبند کرنے کا اعلان

پیر 7 دسمبر 2020 13:42

پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن کاتھیٹرزبند کرنے کا اعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2020ء) پنجاب تھیٹر ایسوسی ایشن نے تھیٹرز بند کرنے کا اعلان کردیا،حکومت کی جانب سے مقرر کردہ اوقات میں کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا، فنکار، پروڈیوسروفد کی شکل میں اعلی شخصیات سے ملیں گے ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے حکومت نے جہاں سمارٹ لاک ڈائون کیا، وہیں کاروباری شعبے کے اوقات کار بھی تبدیل کئے، اسی سلسلہ میں تھیٹر کی ٹائمنگ رات 11 کی بجائے 8 بجے کی گئی، جس پر کچھ روز ڈرامہ پیش کیا گیا لیکن پروڈیوسروں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا، موجودہ صورتحال میں پنجاب تھیٹر ایکشن ایسوسی ایشن کے چئیرمن قیصر ثنا اللہ خان نے بیان جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پروڈیوسروں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، اسی لئے محفل، الفلاح، تماثیل اور دیگر تھیٹر بند رہیں گے، پروڈیوسروں نے حکومت کی بات مان کر تھیٹر 8 بجے کھولے لیکن پبلک نہ پہنچی، تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے کے بعد تک کھلے ہیں تو کون ڈرامہ دیکھنے پہنچیں گا، تھیٹروں کی بندش سے فنکار بے روزگار اور پروڈیوسروں کو بھاری مالی نقصان ہوگا، ہم وفد کی شکل میں اعلی حکومتی شخصیات سے ملاقات کرینگے، سٹیج ڈرامے سے وابستہ افراد بھی اس معاشرے کا حصہ ہیں، ان کے حقوق کا خیال رکھا جائے

وقت اشاعت : 07/12/2020 - 13:42:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :