موجودہ دورکی فلموں میں ایک مخصوص انداز کی ڈریسنگ دیکھ کرمایوسی ہوتی ہے،ماہ نور

جس طرح فلم میکنگ کیلئے ڈائریکٹر، رائٹر، کیمرہ مین ضروری ہے اسی طرح ڈریس ڈیزائنرکا ہونا بھی ضروری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 دسمبر 2020 11:24

موجودہ دورکی فلموں میں ایک مخصوص انداز کی ڈریسنگ دیکھ کرمایوسی ہوتی ہے،ماہ نور
 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2020ءنمائندہ خصوصی باؤ اصغر) میں سمجھتی ہوں کہ جس طرح فلم میکنگ کیلئے ڈائریکٹر، رائٹر، کیمرہ مین ضروری ہے اسی طرح ڈریس ڈیزائنرکا ہونا بھی اشدضروری ہے۔ ایک ڈیزائنر اگرسکرپٹ اورلوکیشنزکے مطابق ڈریس تیار کرے توفلم کی خوبصورتی میں اضافہ ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف ماڈل ،اداکارہ ماہ نور نے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ دورکی فلموں میں ایک مخصوص انداز کی ڈریسنگ دیکھ کرمایوسی ہوتی ہے ،بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس اہم شعبے پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے فلم بینوں کی بڑی تعداد سینما گھروں سے باہرنکلتے ہوئے آوازیں کستی دکھائی دیتی ہے۔ماہ نور نے کہا کہ ماضی کی کہانی میں موجودہ دورکے ملبوسات دکھائے جائیں توواقعی ہی برے لگیں گے، مگرکسی ڈیزائنرز کی خدمات حاصل کی جائیں تووہ اس دورکے مطابق ملبوسات بنا کرکہانی میں حقیقت کے رنگوں کو نمایاں کرسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 08/12/2020 - 11:24:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :