پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں‘ شاہدہ منی

بھارت خطے کا تھانیدار بننا چاہتا ہے لیکن اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی‘ اداکارہ و گلوکارہ کی گفتگو

منگل 8 دسمبر 2020 12:18

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں‘ شاہدہ منی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2020ء) ناموراداکارہ وگلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ امن پسند ملک ہے اور ہم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، بھارت خطے کا تھانیدار بننا چاہتا ہے لیکن اس کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن اوردوستی کی بات ہے لیکن بھارت کسی زعم میں مبتلا ہے ۔

بھارت نے جب بھی ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کی بہادر افواج نے اسے منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ بھارت نے فلم تارے زمین پر بنائی او رپاکستانی شاہینوں نے حقیقت میں ان کے لئے طیارے زمین پر بنا دی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پاکستان میں افراتفری پھیلانا چاہتاہے بلکہ دنیا کے امن کا مخالف ہے اوراس کامکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے ۔
وقت اشاعت : 08/12/2020 - 12:18:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :