فواد اور ماہرہ خان کی رومانٹک فلم ’’نیلوفر‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی

جمعرات 10 دسمبر 2020 11:40

فواد اور ماہرہ خان کی رومانٹک فلم ’’نیلوفر‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2020ء) فواد اور ماہرہ خان کی رومانٹک فلم ’’نیلوفر‘‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی۔واں برس کے آغاز میں ’’نیلوفر‘‘ کی شوٹنگ شروع کی گئی تھی مگر پھر کورونا کی وبا کے باعث فلم بندی کو روک دیا گیا تھا لیکن بعد ازاں سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ عکس بندی دوبارہ شروع کی گئی تھی اور اب ’’نیلو فر‘‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ’’نیلوفر‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہونے پر عکس بندی کے دوران کھینچی گئی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ فلم بندی مکمل کرلی گئی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ’’'نیلوفر‘‘ کی پوری ٹیم نے فلم کو شاندار بنانے کے لیے ان تھک محنت کی۔انہوں نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد اب جلد ہی شائقین ’’نیلوفر‘‘ کو اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’نیلوفر‘‘کو فواد خان کے ساتھ ایک اورآنے والی ایکشن فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘سے منفرد قرار دیا اور کہا کہ رومانوی فلم میں ان دونوں کا کردار بہت مختلف ہوگا۔’’نیلوفر‘‘ کی کہانی امر رسول نے لکھی ہے اور وہی فلم کی ہدایات بھی دے رہے ہیں جب کہ اسے قاسم محمد پروڈیوس کر رہے ہیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر کورونا کی لہر میں کمی ہوئی اور سینما تھیٹرز کھل گئے تو’’نیلوفر‘‘ کو 2021 کے وسط تک ریلیز کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 10/12/2020 - 11:40:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :