آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پرسب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

جمعرات 10 دسمبر 2020 11:40

آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پرسب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2020ء) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کر کے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ شوٹنگ میں مصروف کسی سیٹ پر موجود ہیں اور ٹیم اٴْن کا میک اپ اور ڈریس ٹھیک کرنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران آمنہ الیاس چھینکتی ہیں اور اٴْن کی ٹیم اچانک کام کرتے کرتے کچھ دیر کیلئے رٴْک جاتی ہے اور دوبارہ سے میک اپ شروع کر دیتی ہے جبکہ آمنہ الیاس کو دوبارہ چھینک محسوس ہوتے ہوئے دیکھ کر اٴْن کی ٹیم دور بھاگنے لگتی ہے۔

آمنہ اپنی میک اپ آرٹسٹ کی جانب پیچھے بھاگ جاتی ہیں جبکہ سوشل میڈیا پرکچھ صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ کورونا کا مذاق نہ اڑائیں بلکہ اسے سیریس لیں۔
وقت اشاعت : 10/12/2020 - 11:40:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :