نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار

منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں ، آئندہ چند ہفتوں میں دونوں کی شادی بھی متوقع

ہفتہ 12 دسمبر 2020 14:13

نادیہ خان تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2020ء) مشہور پاکستانی اداکارہ اور مارننگ شوز کی ہوسٹ نادیہ خان نے منگنی کرلی اور اب تیسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے کیلئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے اسلام آباد میں ایک نجی تقریب میں منگنی کی جس میں صرف اہلخانہ نے شرکت کی جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اسی سلسلے میں اداکارہ ڈریس ڈیزائنر کے پاس شادی کا جوڑا سلوانے کیلئے متعدد بار جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر گردش خبروں کے مطابق اداکارہ نادیہ خان کے منگیتر ائیرفورس میں پائلٹ ہیں اور دونوں کو منگنی کی تقریب میں نہایت خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تاہم منگنی اور اس کے بعد شادی سے متعلق خبروں پر اداکارہ کی جانب سے خاموشی اختیار کی گئی ہے۔نادیہ خان نے 1993 میں اداکاری کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم کچھ عرصے ٹی وی سے غائب رہنے کے بعد نادیہ خان نے ٹی وی پر مارننگ شو سے انٹری دی اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے، اداکارہ اس سے قبل 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے 3 بچے بھی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/12/2020 - 14:13:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :