گلوکار عباس جٹ نے اداکار بابر علی کے مارننگ شو میں شرکت کی ،خصوصی ایٹم پیش کیے

جمعرات 13 مارچ 2014 13:30

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مارچ 2014ء) گلوکار عباس جٹ نے اداکار بابر علی کے مارننگ شو میں شرکت کی اور خصوصی ایٹم پیش کیے ۔بتایا گیا ہے کہ گلوکار عباس جٹ نے نجی ٹی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جس کے میزبان اداکار بابر علی ہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عباس جٹ نے میزبان بابر علی کے سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔ گلوکار عباس جٹ کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارے بڑے گلوکار طفیل نیازی ، عاشق جٹ ، عالم لوہار اور میڈم نور جہاں جیسے فنکار گانے کے لئے دو ہفتے ریاضت کرتے تھے پھر اس گانے کو ریکارڈ کیا جاتا تھا مگر اب تمام کا ریڈی میڈ ہو گیا ہے ۔ سی ٹی او کمپیوٹر نے نئے گلوکاروں کے لئے آسانیاں پیداکر دی ہیں ۔

وقت اشاعت : 13/03/2014 - 13:30:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :