صنم جنگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

پیر 14 دسمبر 2020 12:47

صنم جنگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2020ء) :داکارہ صنم جنگ کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی بیٹی کے ہمراہ قرنطینیہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ان کی اور بیٹی کی طبیعت بہتر ہے ۔ انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا اس وائرس کو سنجیدہ لیں اور تما م احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔ صنم جنگ ان دنوں ڈرامہ سیریل قرار میں دکھائی دے رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/12/2020 - 12:47:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :