نابینا نعت خواں لاریب افضل کی نئی نعت ’’سوہنیاداسوہنا‘‘ریلیزکردی گئی

پیر 14 دسمبر 2020 13:43

نابینا نعت خواں لاریب افضل کی نئی نعت ’’سوہنیاداسوہنا‘‘ریلیزکردی گئی
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2020ء) معروف نابینا نعت خواں لاریب افضل کی نئی نعت ’’سوہنیاداسوہنا‘‘ریلیزکردی گئی،تفصیلات کے مطابق اس نعتیہ ویڈیوکوگذشتہ روزSH ریکارڈزنے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل ودیگرسوشل سائٹس پر ریلیزکیاہے۔

(جاری ہے)

اس نعت کی شاعری راجہ ظفر آف پیرس کی لکھی ہوئی ہے اس کی کمپوزیشن استاد محمد افضل راہی نے ترتیب دی ہے اس نعت کو جٹ سٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اس کی ویڈیو زوم میڈیا پروڈکشن میں مکمل کی گئی جس کی ڈائریکشن نوید چوہدری نے دی تھی اس کے کیمرہ مین محمدموسیٰ اور ایڈیٹر فرازعلی نے کی تھی۔

اس سے قبل بھی لاریب کی متعدد نعت ویڈیوز ریلیز کی جاچکی ہیں جنہوں نے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی ۔لاریب افضل کا کہنا تھا کہ گو وہ نابینا ہیں مگر عشق مصطفی میں وہ سرشارہوکر ثناء خوانی کرتی ہیں۔
وقت اشاعت : 14/12/2020 - 13:43:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :