نور بخاری کو کرسمس منانے پر وضاحت دینی پڑگئی

میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں، نور بخاری

منگل 15 دسمبر 2020 11:35

نور بخاری کو کرسمس منانے پر وضاحت دینی پڑگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) سابقہ اداکارہ نور بخاری کو کرسمس منانے پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا ہے جس پر انہیں وضاحت دینی پڑگئی۔کچھ روز قبل نور بخاری نے انسٹا گرام اسٹوری پر عیسائیوں کے مذہبی تہوار کرسمس کے حوالے سے ویڈیوز جاری کیں جس میں وہ کرسمس ٹری سجارہی ہیں اور اس پر ’’ میری کرسمس‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کا یہ اقدام سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہ آیا اور اٴْن پر شدید تنقید کی جس کے بعد نور کو اپنے اس اقدام کی وضاحت دینی پڑگئی۔نور نے اپنی ایک اور پوسٹ میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عیسائی نہیں ہوں لیکن میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے تمام مذاہب کا احترام کریں کیوں کہ وہ بھی اہل کتاب میں سے ہیں لہذا یہ ہماری طرف سے ایک مثبت اشارہ ہے۔نور بخاری نے یہ بھی لکھا کہ ’میری بیٹیوں کو کرسمس ٹری بہت پسند ہے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ اس آویزاں کرنے میں کوئی نقصان ہے کیونکہ ہم سب ہی اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہیں۔
وقت اشاعت : 15/12/2020 - 11:35:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :