سجاد علی کا 35 سال پرانا گیت ’ دھواں‘ صارفین کو ایک بار پھر بھا گیا

اس گیت کو یوٹیوب پر چند روز قبل ریلیز کیا گیا ہے جس اب تک 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے

منگل 15 دسمبر 2020 11:44

سجاد علی کا 35 سال پرانا گیت ’ دھواں‘ صارفین کو ایک بار پھر بھا گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2020ء) مقبول ترین گلوکار سجاد علی کا مشہور زمانہ گیت ’’ دھواں ‘‘ 35 سال بعد صارفین کو پھر سے بھا گیا۔گلوکار سجاد علی کا 1986ء میں ریلیز ہونے والا گیت ’دھواں‘ اپنے دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا اور اٴْن کے کیریئر کے بہترین گیتوں میں شمار کیا جاتا تھا لیکن اب نئے انداز کے ساتھ پیش کیے جانے والے اس گیت نے اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک برانڈ کی جانب سے ماضی کے مشہور گیتوں کو ری مکس کرکے پیش کیا جا رہا ہے اس بار ماضی کا گیت ’دھواں‘ بھی نئے ورڑن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں اس بار بھی سجاد علی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں ماضی کا وہ گیت پھر گا رہا ہوں جو میں نے 35 سال قبل گایا تھا لیکن اس بار یہ گیت موجودہ دور کے میوزک کے ساتھ پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ اس گیت کو یوٹیوب پر چند روز قبل ریلیز کیا گیا ہے جس اب تک 80 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
وقت اشاعت : 15/12/2020 - 11:44:37

Rlated Stars :