پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کی ہرگزخدمت نہیں کر رہے‘بہروزسبزواری

پاک فوج کے افسران اور جوانوںکیلئے واضح پیغام ہے پوری قوم آپکی پشت پر ہے اورہمیشہ رہے گی

جمعہ 18 دسمبر 2020 12:59

پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کی ہرگزخدمت نہیں کر رہے‘بہروزسبزواری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2020ء) سینئر اداکاربہروز سبزواری نے کہا ہے کہ پاک فوج کیخلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کی ہرگزخدمت نہیں کر رہے،زلزلہ ، سیلاب آئے یاسرحدوںپر یاملک کے اندردہشتگردی کامقابلہ کرنا ہوتوپاک فوج کے افسران اورجوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر میدان عمل میں ہوتے ہی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیںبہروز سبزواری نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنی فوج سے محبت کرتی ہے اورچندسیاسی لوگ جواپنے مفادات کے لئے منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں جنہیںپنے رویے پر نظر ثانی کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوںکے لئے واضح پیغام ہے کہ پوری قوم آپ کی پشت پر ہے اورہمیشہ رہے گی۔

وقت اشاعت : 18/12/2020 - 12:59:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :