ونڈر وومن کا دوسرا حصہ،اداکارہ گال گیڈٹ کی بیٹیاں بھی نظر آئیں گی

ہفتہ 19 دسمبر 2020 11:26

ونڈر وومن کا دوسرا حصہ،اداکارہ گال گیڈٹ کی بیٹیاں بھی نظر آئیں گی
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) ہالی ووڈ فلم ونڈر وومن کے دوسرے حصے ’ ونڈر وومن 1984‘ میں اداکارہ گال گیڈٹ کی بیٹیاں بھی نظر آئیں گی۔ایک انٹرویو میں 35 سالہ اداکارہ گال گیڈٹ نے بتایا کہ فلم کے کچھ حصوں میں ان کی دونوں بیٹیاں اور شوہر بھی نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم ان کیلئے فلم سے کہیں زیادہ ہے، اس فلم نے میری زندگی بدل دی۔

(جاری ہے)

اس فلم میں ہمارے بہت زیادہ جذبات اور محنت شامل ہے۔ میں اس فلم کو اپنے اہل خانہ کی مدد کے بغیر ممکن نہیں بنا سکتی تھی۔فلم کے مرکزی کرداروں میں گال گیڈٹ، کرس پائن، کرسٹین ونگ، پیڈرو پیسکل اور دیگر شامل ہیں۔ امریکا میں اس فلم کو کرسمس کے موقع پر 25دسمبر کو ایچ بی او میکس اور تھیٹرز میں پیش کردیاجائے گا۔ فلم کو جون 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم عالمی وبا کورونا کے باعث اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوئی۔
وقت اشاعت : 19/12/2020 - 11:26:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :