صوفی ٹرنر کا فیس ماسک نہ پہننے والوں پر اظہار برہمی

ہفتہ 19 دسمبر 2020 11:30

صوفی ٹرنر کا فیس ماسک نہ پہننے والوں پر اظہار برہمی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2020ء) برطانوی اداکارہ صوفی ٹرنر نے عالمی خطرناک وباء کورونا وائرس کے دوران فیس ماسک نہ پہننے والوں پر غصہ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز ‘ کی اداکارہ صوفی ٹرنر نے انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں فیس ماسک نہ پہننے والوں پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب وہ زچگی کے دوران ماسک پہن سکتی ہیں تو آپ لوگ بھی گھر سے باہر جاتے ہوئے یا شاپنگ کیلئے جاتے وقت فیس ماسک کیوں نہیں پہن سکتے۔

رواں سال 31 جولائی کو 24 سالہ برطانوی اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔صوفی ٹرنر اس وقت اپنے شوہر کے ساتھ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں رہ رہی ہیں جہاں کورونا سے بچنے کے لیے گھر سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2020 - 11:30:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :