اداکار شہریار منور کی چھوٹی اسکرین پر واپسی

شہریار منور، اداکارہ مایا علی کے ساتھ اپنے آنے والی ڈراما سریل‘ ‘پہلی سی محبت‘’ میں دکھائی دیں گے

پیر 21 دسمبر 2020 11:51

اداکار شہریار منور کی چھوٹی اسکرین پر واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) اداکار شہریار منور آنے والے ڈرامے ‘پہلی سی محبت’ سے کچھ سال کے وقفے کے بعد چھوٹی اسکرین پر واپس آرہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ٹی وی سیٹ پر واپس آکر بہت اچھا لگا۔شہریار منور، اداکارہ مایا علی کے ساتھ اپنے آنے والی ڈراما سریل ‘پہلی سی محبت’ میں دکھائی دیں گے جس میں دونوں اپنی زندگی کی لڑائی لڑتے نظر آئیں گے اور ایک ساتھ ہونے کے لیے دنیا کے خلاف جائیں گے جیسا کہ ایک محبت کی کہانی میں ہوتا ہے۔

شہریار منور نے بتایا کہ ‘اسلم 20 سال کا لڑکا ہے جو کراچی میں رہتا لیکن اپنے خاندان کی خاطر واپس حیدرآباد منتقل ہوجاتا ہے، اس کے اپنے ٹھوس اصول ہیں اور ان کے حق میں کھڑا ہونا پسند ہوتا ہے’۔

(جاری ہے)

ڈرامے میں اسلم کے طور پر اپنے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ دوستوں کے ساتھ وہ بہت ہنسی مذاق کرتے ہیں اور خود کو بہت زیادہ سنجیدہ سمجھا جانا پسند نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسلم کا کردار ادا کرنے میں بہت مزا آیا کیونکہ وہ دلچسپ، جذباتی اور مضبوط تھا۔ایک طویل عرصے بعد ٹی وی پر واپسی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے تجربہ بہت تھکادینے والا تھا اور کام بہت زیادہ تھا۔ .اداکار شہریار منور نے مزید کہا کہ ٹی وی کے لیے کام کرتے ہوئے بہت زیادہ مزا بھی آیا کیونکہ جب آپ فلمز کررہے ہوتے ہیں تو ایک دن میں ایک یا آدھا سین کررہے ہوتے ہیں لیکن ٹی وی سیٹ پر ایک دن میں اوسط 8 سین کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن اسی وجہ سے ٹی وی کے لیے کام کرنا بہت زیادہ پٴْرجوش تھا کیونکہ آپ کو بہت زیادہ کام کرنے کو ملتا ہے۔شہریار منور نے کہا کہ ’ایک فلم میں، میرے 50 سینز ہوں لیکن ایک ڈرامے میں شاید 250 سینز ہوں، آپ کو بہت زیادہ کام کرنا ہوتا، جذبات کا اظہار کرنا، کردار میں زیادہ کام کرنا وغیرہ۔
وقت اشاعت : 21/12/2020 - 11:51:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :