اسٹیج پر تنقید کرنے والے ٹی وی ڈراموں کے موضوعات کو بھی دیکھ لیں ‘ مہک نور

ڈراموں میں کیا پیش کیا جارہا ہے ،کئی ڈرامے ایسے ہیں جو فیملی اکٹھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی

پیر 21 دسمبر 2020 12:06

اسٹیج پر تنقید کرنے والے ٹی وی ڈراموں کے موضوعات کو بھی دیکھ لیں ‘ مہک نور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) اسٹیج اور فلموں کی مقبول اداکارہ مہک نور نے کہاہے کہ اسٹیج ڈراموں پر تنقید کرنے والے ٹی وی ڈراموں کے موضوعات کو بھی دیکھ لیں وہاں پر کیا پیش کیا جارہا ہے اور کس طرح رشتو ں کی پامالی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض حلقوں کی طرف سے اسٹیج ڈراموںمیں رقص پر تنقید کی جاتی ہے مگر ا ن کو آج کل پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریلز کے موضوعات نظر نہیںآتے اور ان پر صدائے احتجاج کیوںبلند نہیں ہو رہا ۔

انہوںنے کہا کہ ٹی وی چینلز ڈرامہ سیریلز کی بھرمارہے ۔بعض ڈرامے ایسے بھی ہیں جنہیں فیملی اکٹھے بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتی اور اس میں اصلاح کا کوئی پہلو نہیں ہوتا ۔ڈراموں میں صرف رنگینی دکھائی جارہی ہے اور اسکرپٹ نام کی کوئی چیز نہیں۔
وقت اشاعت : 21/12/2020 - 12:06:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :