امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کرلی

آریانا گرانڈے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر ڈالٹن گومز کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کردیں

پیر 21 دسمبر 2020 12:32

امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کرلی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 دسمبر2020ء) معروف امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے نے منگنی کرلی جس کا اعلان اٴْنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔آریانا گرانڈے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر ڈالٹن گومز کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں اور اٴْس کے ساتھ ہی اٴْنہوں نے اپنے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں اٴْنہوں نے اپنی منگنی کی خوبصورت انگوٹھی پہنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

27 سالہ آریانا گرانڈے نے اپنے منگیتر کو اپنا ہمیشہ کا ساتھی قرار دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمیشہ اور پھر کچھ۔دوسری جانب آریانا گرانڈے کی والدہ نے بھی اپنی بیٹی کے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔آریانا کی والدہ نے لکھا کہ ’میں اپنے خاندان میں ڈالٹن گومز کا استقبال کرنے کے لیے بہت پٴْرجوش ہوں۔اٴْنہوں نے اپنی بیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آریانا میں تٴْم سے اور ڈالٹن گومز سے بہت پیار کرتی ہوں۔ تٴْم دونوں ہمیشہ خوش رہو۔یاد رہے کہ اس سے قبل اریانا گرانڈے نے معروف امریکی کامیڈین پیٹ ڈیوڈسن سے منگنی کی تھی لیکن اٴْن کی منگنی زیادہ وقت تک قائم نہ رہ سکی۔
وقت اشاعت : 21/12/2020 - 12:32:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :