عائزہ خان مثبت شخصیت کی مالک ہیں،دانش نواز

پیر 21 دسمبر 2020 13:05

عائزہ خان  مثبت شخصیت کی مالک ہیں،دانش نواز
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2020ء)ہدایتکار دانش نواز نے کہا کہ عائزہ خان مثبت شخصیت کی مالک ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عائزہ خان اچھی اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی انسان بھی ہیں اور ان کی سوچ بہت مثبت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ ایسے اداکاروں کے ساتھ انہیں کام کرنا پسند ہے اور عائزہ خان انہیں میں سے ایک ہیں ۔ اداکارہ نئی ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اداکار عثمان خالد بٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی۔

وقت اشاعت : 21/12/2020 - 13:05:45

Rlated Stars :